6 اگست، 2022، 1:44 AM

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکہ، ایران کی شدید مذمت

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکہ، ایران کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاہےکہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام دہشت گردی کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیاہےکہ افغانستان میں موجود حکومت محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس عزاء کو سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کل شام کو افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد جانبحق ہوگئے۔ 

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جانبحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

News ID 1911867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha